اسرائیلی فوج کا علی لاریجانی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، ایرانی میڈیا کی تردید

image

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو نشانہ بنایا ہے۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ علی لاریجانی اس حملے میں شہید ہوئے ہیں یا زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم ایرانی میڈیا نے اسرائیلی میڈیا کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کا پیغام جاری کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق تہران کے مرکزی علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں لیکن ابھی یہ واضح نہیں کہ کون سے مخصوص مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US