ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایران کے شہر میناب میں اسکول پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔
عالمی انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ اس حملے میں 100 سے زائد بچے شہید ہوئے اور یہ براہِ راست اسکول کی عمارت کو نشانہ بنانے والا اقدام تھا۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ امریکی افواج نے شہریوں کی حفاظت کے لیے کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں، اور یہ واقعہ بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے زور دیا کہ امریکا کو اس مہلک حملے کے ذمہ دار افراد کو جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔
یہ واقعہ عالمی برادری کے لیے تشویش کا باعث ہے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں فوری تحقیقات اور انصاف کے مطالبے میں سرگرم ہیں۔