شہریار چشتی کے الیکٹرک کے عبوری چیئرمین مقرر

image

شہریار چشتی کو الیکٹرک کا عبوری چیئرمین مقرر کردیا گیا، شہریار چشتی کو بورڈ اجلاس میں مستقل چیئرمین کی تقرری سے قبل قائم مقام چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

دو اپریل کو 13 رکنی بورڈ کی تشکیل کے بعد کے الیکٹرک کے مستقل چیئرمین کا انتخاب عمل میں آئے گا اور اس تک شہریار چشتی چیئرمین کے فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کے الیکٹرک کے غیرملکی چیئرمین مارک جیرارڈ اسکیلیٹن نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شہریار ارشد چشتی کو متبادل ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کیا تھا، جبکہ کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی بھی استعفیٰ دے چکے ہیں۔

اس عبوری تقرری کے بعد کمپنی کے معاملات کی نگرانی شہریار چشتی کے ذمہ ہوگی جبکہ مستقل چیئرمین کے انتخاب تک وہ بورڈ کی قیادت سنبھالیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US