کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود، آئندہ 24 گھنٹوں میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان

image

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شہر کے کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 23.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور آئندہ دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں شمال مشرق کی جانب سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور نمی کا تناسب 87 فیصد برقرار ہے جس سے بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US