دریائے گنگا میں کشتی پر افطار کرنے والے 14 نوجوان گرفتار ، مقدمہ درج

image

بھارت کے شہر وارانسی میں کشتی میں افطار کرنے پر 14 مسلمان نوجوانوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بی جے پی یوتھ لیڈر کی شکایت پر درج کیے گئے مقدمے میں کہا گیا کہ کشتی پر ہونے والی افطار میں چکن بریانی کھائی گئی اور بچا ہوا کھانا مبینہ طورپر دریا میں پھینک دیا گیا اس سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے،مقدمے کے بعد تمام 14 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ واقعہ بھارت میں مذہبی آزادی اور بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US