تہران میں ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی اور دیگر شہداء کی نماز جنازہ کی تیاریاں جاری ہیں۔
ایرانی میڈیا نے علی لاریجانی اور ان کے بیٹے کے تابوت کی تصاویر بھی جاری کر دی ہیں، جن میں سوگوار فضا دیکھی جاسکتی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق علی لاریجانی، غلام رضا سلیمانی اور دیگر شہداء کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی، جس میں بڑی تعداد میں عوام اور حکومتی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جنازے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں سوگ کی فضا برقرار ہے۔