قطر پر حملے کی صورت میں امریکا کی ایران کو پارس گیس فیلڈ تباہ کرنے کی دھمکی

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کا امریکا کو علم نہیں تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی ساؤتھ پارس گیس فیلڈ انتہائی اہم اور قیمتی اثاثہ ہے اور اسرائیل دوبارہ وہاں حملہ نہیں کرے گا۔

امریکی صدر نے ایران کو خبردار کیا کہ اگر ایران نے قطر پر حملہ کیا تو امریکا پارس گیس فیلڈ کو تباہ کر دے گا اور ایسا حملہ کیا جائے گا جس کی شدت ایران نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قطر کی ایل این جی تنصیبات پر حملے بلا جواز اور غیر منصفانہ تھے اور اگر دوبارہ ایسا ہوا تو وہ خطرناک حد تک جانے سے گریز نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے قطر پر دوبارہ حملہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے، تاہم امریکا اس سطح کی تشدد اور تباہی کی اجازت نہیں دینا چاہتا کیونکہ اس کے ایران پر طویل مدتی اثرات ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US