پاکستان کے پاس امریکا تک پہنچنے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل ہوسکتے ہیں، تلسی گبارڈ

image

امریکا کی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس ممکنہ طور پر ایسے میزائل ہوسکتے ہیں جو امریکا تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

امریکی سینیٹ کمیٹی میں سماعت کے دوران تلسی گبارڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام میں ممکنہ طور پر ایسے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل شامل ہو سکتے ہیں جو امریکا تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت روس، چین، شمالی کوریا اور ایران ایسے جدید میزائلوں پر تحقیق کر رہے ہیں جو جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور امریکا کو اپنی زد میں لے سکتے ہیں۔

تلسی گبارڈ نے مزید کہا کہ یہ پیش رفت امریکا کے لیے سیکیورٹی چیلنجز میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US