پاکستان کی میزائل صلاحیتوں کو ممکنہ خطرہ قرار دینا بے بنیاد دعویٰ ہے، وزارت خارجہ

image

وزارتِ خارجہ پاکستان نے امریکی عہدیدار کے پاکستان کے میزائل پروگرام سے متعلق بیان کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی تزویراتی صلاحیتیں مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی حامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق پاکستان کی میزائل صلاحیتوں کو ممکنہ خطرہ قرار دینا بے بنیاد دعویٰ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام “قابلِ اعتبار کم از کم بازدار قوت” کے اصول پر قائم ہے، جس کا مقصد قومی خودمختاری کا تحفظ اور خطے میں امن برقرار رکھنا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی میزائل حدِ مار بین البراعظمی سطح سے کم ہے، جبکہ بھارت کی جانب سے 12 ہزار کلومیٹر سے زائد حدِ مار رکھنے والے میزائلز کی ترقی خطے اور اس سے باہر کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق امریکا کے ساتھ تعلقات کو باہمی احترام، عدم امتیاز اور حقائق پر مبنی بنیادوں پر آگے بڑھانے کے لیے پاکستان پرعزم ہے، اور خطے میں امن و استحکام کے لیے متوازن پالیسی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US