امریکا میزائلوں کی رینج میں نہیں، پاکستان کا ایٹمی نظریہ بھارت کے لیے مخصوص ہے، جلیل عباس جیلانی

image

امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اور سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ تلسی گبارڈ کا یہ کہنا کہ امریکا پاکستان کے ایٹمی میزائلوں کی رینج میں ہے حقیقت نہیں ہے۔

امریکا کی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس تلسی گبارڈ کے بیان پر ردعمل میں جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی نظریہ بھارت کے لیے مخصوص ہے۔ اس کا مقصد بھارت کے خلاف مدافعت ہے، دنیا بھر میں طاقت کا اظہار نہیں۔

ترکیے کے تجزیہ کارشائق الدین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل جو ہیں ہی نہیں امریکا کے لیے خطرہ ہیں لیکن بھارت کے بین البراعظمی میزائلوں کا ذخیرہ جو روس کی مدد سے مسلسل بڑھ رہا ہے، کیا وہ امریکا کے لیے خطرہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اپنی مرضی سے کسی کو خطرہ قرار دینے کی مثال ہے یا صرف ایک برا تجزیہ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US