بھارت، بنگلادیش، انڈونیشیا، ملائیشیا میں بھی ہفتے کو عید ہوگی

image

بھارت، بنگلادیش، انڈونیشیا، ملائیشیا میں بھی عید کا چاند نظر نہیں آیا۔

بھارتی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق شوال کا چاند نظر نہ آنے کے باعث بھارت میں عید الفطر ہفتہ کو منائی جائے گی۔

ملائیشین میڈیا کے مطابق ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور عید 21 مارچ ہفتے کو ہوگی۔

بنگلادیشی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں بھی عیدالفطر 21 مارچ ہفتہ کو ہوگی۔

اس کے علاوہ انڈونیشیا میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US