ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر ہفتے کو ہوگی، مولانا عبدالخبیر آزاد

image

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو منائی جائے گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا، تاہم کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

اعلان کے مطابق رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہونے کے بعد عید الفطر ہفتہ 21 مارچ کو ملک بھر میں مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US