سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

image

سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں آج عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

نمازِ عید کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوں گے، جہاں لاکھوں فرزندانِ توحید عید کی نماز ادا کریں گے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے عالمی امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے امتِ مسلمہ کے لیے امن، سلامتی اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔

دوسری جانب ترکیہ، لبنان، یمن، فلسطین اور عراق میں بھی آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ آسٹریلیا میں بھی عید کے موقع پر وزیراعظم انتھونی البانیسی سڈنی کی مسجد پہنچے، جہاں انہوں نے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی اور تقریبات میں شرکت کی۔

امریکا میں بھی عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے بعد آج عید منائی جا رہی ہے، جبکہ برطانیہ سمیت یورپ بھر میں بھی بڑی تعداد میں مسلمان آج عید منا رہے ہیں۔

لندن میں چاند رات کے موقع پر رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مہندی، ملبوسات، چوڑیوں، جیولری، پرفیوم، میک اپ اور دستکاری کے اسٹالز پر رش دیکھنے میں آیا، جبکہ شہریوں کے لیے مختلف اقسام کے کھانوں کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US