مشرق وسطیٰ جنگ: عالمی منڈی میں تیل و گیس کی قیمتوں میں اضافہ

image

مشرقِ وسطیٰ میں آئل و گیس تنصیبات پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں توانائی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت ایک موقع پر 119 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کے بعد کم ہو کر تقریباً 106 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 93 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

ادھر یورپ اور برطانیہ میں بھی گیس کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مغربی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں گیس کی قیمتوں میں 35 فیصد تک اضافہ ہوا، جبکہ ایران سے متعلق کشیدگی اور جنگی صورتحال کے آغاز کے بعد یورپ میں گیس کی قیمتیں تقریباً دگنی ہو چکی ہیں۔

ماہرین کے مطابق خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی توانائی منڈی میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US