ایران کے خلاف جاری جنگ میں اب تک امریکا کے 16 طیارے تباہ ہوچکے، بلوم برگ

image

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکی فضائیہ کو نمایاں نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تباہ ہونے والے طیاروں میں 10 ریپر اسٹرائیک ڈرونز بھی شامل ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 16 امریکی طیارے تباہ ہوئے اور مزید 6 جنگی جہازوں کو شدید نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق 3 امریکی جنگی طیارے کویت کی فضائی حدود میں تباہ ہوئے، جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ مبینہ طور پر فرینڈلی فائر کا نشانہ بنے۔

بلوم برگ نے مزید بتایا کہ ایک کے سی 135 ٹینکر طیارہ ری فیولنگ آپریشن کے دوران تباہ ہوا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار عملے کے تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مزید 5 کے سی 135 ری فیولنگ طیارے سعودی عرب کے ایک ایئر بیس پر ایرانی میزائل حملے میں نشانہ بنے، جس سے انہیں شدید نقصان پہنچا۔

بلوم برگ کے مطابق ایران اب تک امریکی ریپر ڈرون طیاروں میں سے 9 کو تباہ کر چکا ہے، جن میں سے ایک کو اردن میں بیلسٹک میزائل کے ذریعے مار گرایا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US