اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے امریکا اور اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کو فوری طور پر ختم کریں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اس جنگ کو روکا جائے اور خطے میں امن کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے ایران سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ پڑوسی ممالک پر حملے بند کرے اور آبنائے ہرمز کی بندش کو فوری طور پر ختم کرے۔
دوسری جانب یورپی یونین نے ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ اس تنازع کے باعث فی الحال یورپ کی جانب بڑے پیمانے پر نقل مکانی دیکھنے میں نہیں آئی، تاہم سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سفارتی، قانونی اور مالی وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
یورپی یونین نے ممکنہ نقل مکانی کے خدشات کے پیش نظر مکمل تیاری رکھنے پر بھی زور دیا ہے۔