برطانوی اخبار نے ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی شہادت کو سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت سے بھی بڑا سانحہ قرار دیدیا۔
اخبار نے لکھاکہ علی لاریجانی سیاست کے مرد میدان تھے اور نہ صرف ایران بلکہ روس اور چین سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں اپنا ذاتی اثر رکھتے تھے اور یہی وجہ ہےکہ اسرائیل نے انہیں نشانہ بنایا۔
اخبار کے مطابق علی لاریجانی کی موت پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کی موت کے بعد ایران کے لیے سب سے بڑا سانحہ ہے۔
یورپی کونسل برائے بین الاقوامی تعلقات میں ایرانی امور کے ماہر ایلی جیرن مائے کا انٹرویو بھی اخبار میں شامل کیا گیا جس میں جیرن مائے نے کہا کہ نیتن یاہو کی پوری کوشش ہے کہ جنگ بندی اور اس کے بعد ایران سے بات چیت کے لیے ٹرمپ کے پاس موجود تمام راستے مسدود ہوجائیں۔
جیرن مائے کے مطابق علی لاریجانی ہی وہ شخص ہوسکتے تھے جو جنگ بندی اور مذاکرات ممکن بنا سکتے تھے۔