سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کو اڈہ دینے سے انکار کر دیا۔ سری لنکا کے صدر انوراکمارا نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے امریکا کی جانب سے جنگی طیاروں کی تعیناتی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا نے مارچ کے آغاز میں دو جنگی طیارے Mattala Rajapaksa انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کرنے کی اجازت مانگی تھی، تاہم حکومت نے یہ درخواست مسترد کر دی۔
صدر کے مطابق ان طیاروں پر اینٹی شپ میزائل نصب تھے اور انہیں جبوتی کے فوجی اڈے سے سری لنکا منتقل کرنے کا منصوبہ تھا، جسے ملکی مفاد کے خلاف سمجھتے ہوئے قبول نہیں کیا گیا۔
ادھر ایران سے متعلق کشیدگی کے تناظر میں امریکہ کو اپنے اتحادیوں کی مکمل حمایت بھی حاصل نہیں ہو سکی۔ اس صورتحال پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔