امریکا کے بغیر نیٹو ”کاغذی شیر“ کی حیثیت رکھتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی نیٹو اتحادیوں پر تنقید

image

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے اتحادی ممالک کو ایران سے متعلق جنگی صورتحال میں حصہ نہ لینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے بغیر نیٹو ایک ”کاغذی شیر“ کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اتحادی ممالک نے ایران جیسے جوہری صلاحیت کے حامل ملک کو روکنے کی کوششوں میں عملی شرکت سے گریز کیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب جبکہ جنگ عسکری طور پر جیتی جا چکی ہے اور خطرات میں کمی آ چکی ہے، اتحادی ممالک تیل کی بڑھتی قیمتوں پر تو شکایت کر رہے ہیں لیکن اہم ذمہ داریوں سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھولنا ایک سادہ فوجی اقدام ہے، تاہم اس کے باوجود اتحادی ممالک اس میں کردار ادا کرنے سے گریزاں ہیں۔

اپنے بیان کے اختتام پر ٹرمپ نے اتحادی ممالک کے رویے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک آسان اور کم خطرہ کام تھا، مگر اس کے باوجود انہوں نے حصہ نہیں لیا، جسے یاد رکھا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US