امریکا کی تیل فروخت کرنے کی عارضی رعایت: ایران نے 'نفسیاتی حربہ' قرار دے دیا

image

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں استحکام لانے کی کوششوں کے دوران امریکی محکمہ خزانہ نے ایرانی خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کے لیے ایک عارضی لائسنس جاری کر دیا ہے۔

امریکی وزارتِ خزانہ کے مطابق، اس نئے لائسنس کے تحت ان بحری جہازوں کو تیل فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے جن پر سامان پہلے سے لوڈ کیا جا چکا ہے۔ اس رعایت کا خصوصی اجازت نامہ 19 اپریل تک فعال رہے گا۔

یہ رعایت صرف پہلے سے لوڈ شدہ اسٹاک کے لیے ہے، جسے ماہرین سپلائی چین کے دباؤ کو کم کرنے کی ایک کوشش قرار دے رہے ہیں۔

دوسری جانب تہران نے واشنگٹن کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ایک سیاسی چال قرار دیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کا یہ فیصلہ محض خام تیل کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے ایک "نفسیاتی حربہ" ہے۔ پابندیوں میں اس عارضی نرمی کا مقصد صرف خریداروں کو جھوٹی امید دلانا ہے تاکہ عالمی مارکیٹ میں بے یقینی ختم کی جا سکے۔

ایران نے واضح کیا ہے کہ اس وقت عالمی منڈی میں فوری فروخت کے لیے ان کے پاس کوئی اضافی تیل موجود نہیں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US