ایران کے حملوں کی 67 ویں لہر، حیفہ اور تل ابیب کے 25 مقامات نشانہ

image

ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کی 67 ویں لہر میں اسرائیلی شہروں حیفہ اور تل ابیب کے 25 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ان حملوں میں خرم شہر اور غدر ملٹی وار ہیڈ میزائلوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی جزیروں پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کو نشانہ بنایا جائے گا۔

دوسری جانب، امریکا نے آبنائے ہرمز میں نئی فوجی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے ایرانی ڈرونز اور نیوی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ادھر ایرانی دارالحکومت تہران سمیت کرج اور اصفہان کے مختلف علاقوں پر بھی فضائی حملے رپورٹ ہوئے ہیں، جس کی تصدیق ایرانی خبر ایجنسی نے کردی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US