ایران جنگ میں غیر جانبداری: سوئٹزرلینڈ نے امریکا کو اسلحے کی برآمدات روک دیں

image

سوئٹزرلینڈ نے ایران جنگ میں اپنی غیر جانب داری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوئس حکومت نے امریکا کو اسلحے کی برآمدات روک دیں، سوئٹزرلینڈ نے ایران جنگ میں شامل ممالک کو بھی اسلحے کی فراہمی معطل کردی۔

واضح رہے کہ سری لنکا بھی امریکی جنگی طیاروں کو اڈہ دینے سے انکار کر چکا ہے، سری لنکن صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ امریکا نے مارچ کے آغاز میں دو جنگی طیارے مٹالا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کرنے کی درخواست کی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔

فرانسیسی صدر کے مشیر سے گفتگو میں چینی وزیر خارجہ نے کہا بحران کا حل مذاکرات اور ڈائیلاگ میں ہے، چین اور فرانس کو مل کر مشرقِ وسطیٰ بحران کے حل کے لیے کام کرنا چاہیے۔

ترک وزیر خارجہ نے ترک صدر کا پیغام اماراتی صدر شیخ زاید تک پہنچایا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیتے ہوئے سفارتکاری کو ترجیح دینے کا مطالبہ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US