چینی کینیڈین پروفیسر نے ایران جنگ طویل ہونے کی پیشگوئی کردی

image

چینی نژاد کینیڈین مبصر پروفیسر یینگ جیانگ نے ایک انٹرویو میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کی جانے والی جنگ یوکرین کے تنازع کی طرح طویل ہو سکتی ہے۔

ٹکر کارلسن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں کوئی بھی فریق پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہوگا، جس کے باعث عالمی معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے اور نوبت خوراک کی راشننگ تک پہنچ سکتی ہے۔

پروفیسر یینگ کے مطابق اس تصادم کے پھیلاؤ کے باعث خطے کے دیگر ممالک کا اس جنگ میں شامل ہونا ناگزیر ہو جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US