سیکیورٹی وجوہات: بانی پی ٹی آئی عید کی نماز میں شریک نہ ہوسکے

image

بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی وجوہات کے باعث عید کی نماز میں شریک نہ ہوسکے۔

جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے نماز عید جیل کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی۔ تاہم سیکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نماز عید میں شریک نہ ہو سکے اور انہوں نے اپنے سیل میں ہی وقت گزارا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آج اپنے بچوں سے ٹیلیفون پر بات کرائے جانے کا امکان ہے، جبکہ بشریٰ بی بی سے ان کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US