روس نے ایران کی بلامشروط حمایت کا اعلان کردیا

image

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کی بلامشروط حمایت کا اعلان کر دیا۔

روسی صدر نے ایرانی رہنماؤں کو نوروز کی مبارکباد دی اور کہا کہ روس ایران کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسکو تہران کا وفادار دوست اور قابل اعتماد ساتھی ہے۔

واضح رہے کہ روسی صدر کی جانب سے ایران کی حمایت کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مسلسل حملے جاری ہیں۔

امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں اب تک 1400 سے زائد ایرانی شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں 204 بچے شامل ہیں جبکہ ہزاروں شہری زخمی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US