مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے مسلسل 8 ویں برس بھی کشمیریوں کو سری نگر کی جامع مسجد میں نماز عید ادا کرنے نہیں دی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی انتظامیہ نے جامع مسجد کو سیل کر کے تالے ڈال دیے، مسجد کے اطراف بڑی تعداد میں بھارتی فورسز کے اہلکار تعینات کر دیے۔
کے ایم ایس کا بتانا ہے کہ قابض انتظامیہ نےحریت کانفرنس کے رہنما میرواعظ عمر فاروق کو آج بھی گھر میں نظر بند رکھا، میر واعظ کو گزشہ روز بھی نظربند کرکے نماز جمعہ کے لیے جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
کےایم ایس کے مطابق 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے جامع مسجد سری نگر کو عید پر بند کردیا جاتا ہے۔