ایران نے اسرائیل کے جنوبی شہر عراد اور دیمونا پر میزائل حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ 24ویں روز میں داخل ہو چکی ہے اور تازہ حملے میں متعدد رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹس کے مطابق تقریباً 450 کلوگرام وزنی میزائل عراد میں گرا، جس کے بعد شہر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔
اسرائیلی حکام نے جنوبی علاقوں میں سیکیورٹی اقدامات سخت کرتے ہوئے اسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ لاخیش، مغربی نیگیو کے اطراف تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ عوامی اجتماعات کو محدود کرتے ہوئے 50 افراد تک کی اجازت دی گئی ہے۔
حکام نے شہریوں کو فوری طور پر محفوظ پناہ گاہوں تک رسائی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے اور کہا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔