نیتن یاہو نے ایران کے حملوں کو اسرائیل کیلیے انتہائی مشکل شام قرار دے دیا

image

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے جوابی حملوں کے بعد صورتحال کو اسرائیل کے لیے انتہائی مشکل شام قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور یہ اسرائیل کے مستقبل کی جنگ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے جنوبی اسرائیل کے شہروں دیمونا اور عراد پر میزائل حملے کیے، جن کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

حملوں کے بعد اسرائیلی حکومت نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت تعلیم کے مطابق اتوار اور پیر کو طلبہ اور عملے کو تعلیمی اداروں میں نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے یہ حملے نطنز میں موجود جوہری تنصیبات پر امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں کے ردعمل میں کیے گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق عراد میں ہونے والے حملے میں بھی متعدد ہلاکتوں اور سو سے زائد زخمیوں کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US