قطر کا ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث سمندر میں گر کر تباہ

image

قطری ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے بعد سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، قطری وزارت دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر معمول کی ڈیوٹی کے دوران حادثے کا شکار ہوا اور فوری طور پر عملے کے ارکان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ تکنیکی خرابی تھی اور اس وقت کوئی ثبوت نہیں ملا کہ یہ کسی کارروائی کا نتیجہ تھا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہے۔ 28 فروری سے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مشترکہ حملوں کے بعد قطر نے ایران کی جانب سے ڈرون اور میزائل حملوں کا سامنا کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US