اسلامی ممالک ہمارے بھائی ہیں ہمارا آپ سے تنازع نہیں، ایرانی صدر کا ہمسایہ ممالک کو پیغام

image

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عیدالفطر کے موقع پر اسلامی ممالک اور ہمسایوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے بھائی ہیں، ہمارا آپ سے کسی قسم کا تنازع نہیں ہے۔

ایرانی صدر نے اسلامی ممالک اور ہمسایوں کے نام پیغام میں کہا کہ ہمارے درمیان اختلافات سے صرف اسرائیل فائدہ اٹھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں طاقت اور اتحاد عطا فرمائے تاکہ ہم نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کر کے اللہ کی رضا حاصل کر سکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US