پیپلز پارٹی رہنما شیری رحمان کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں

image

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی ماروی ملک انتقال کر گئیں۔

ماروی ملک پانچ روز سے کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں اور طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں تین روز قبل وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ کے مطابق ماروی ملک کے انتقال کی خبر سے پارٹی اور اہل خانہ میں شدید غم کا سماں ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ماروی ملک کے انتقال پر شیری رحمان سے اظہار تعزیت کیااور صبر جمیل کی دعا کی۔

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خبر سن کر دل انتہائی افسردہ اور صدمے سے دوچار ہے۔فیصل کریم کنڈی نے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ماروی ملک کی وفات ایک ناقابل برداشت صدمہ ہے اور سینیٹر شیری رحمان اور دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم نے شیری رحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے تعزیت کی اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اولاد کا غم ناقابلِ بیان ہوتا ہے اور اس دکھ کی گھڑی میں پوری قوم سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US