بجلی کے نظام پر حملہ ہوا تو تباہ کن جواب دیا جائے گا، ٹرمپ کی دھمکی پر ایران کا سخت ردعمل

image

ایران کی مسلح افواج نے امریکی صدر کی حالیہ دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خطے میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے کہا کہ اگر ایران کی توانائی تنصیبات یا ایندھن کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو دشمن کو بھرپور اور شدید جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی جارحیت کا جواب اسی شدت سے دیا جائے گا۔

ایرانی مسلح افواج نے خبردار کیا ہے کہ توانائی تنصیبات پر حملے کی صورت میں خطے میں امریکی مفادات کو بھی براہ راست نشانہ بنایا جائے گا اور اگر کشیدگی بڑھی تو امریکا سے وابستہ تمام توانائی تنصیبات بھی ہدف بن سکتی ہیں۔

ایرانی فوج کے مرکزی کمانڈ کے ترجمان نے کہا کہ ایران نہ صرف تیل و گیس کی تنصیبات بلکہ پانی صاف کرنے والے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے خاص طور پر وہ تنصیبات جو امریکا اور اسرائیل سے منسلک ہوں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر نے ایران کو خبردار کیا تھا کہ اگر 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے اقدامات نہ کیے گئے تو ایران کے پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US