ایران کے کلسٹر میزائل حملوں سے اسرائیل میں تباہی، دفاعی نظام ناکام

image

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر کلسٹر وار ہیڈز والے میزائل داغ دیے جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں اور رہائشی عمارتیں شدید متاثر ہوئیں۔ اسرائیلی دفاعی نظام کئی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔

ایرانی میزائل مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کی جانب داغے گئے، جن میں سے کئی میزائل رہائشی علاقوں میں جا گرے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں متعدد شہری زخمی ہوئے جبکہ املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا جس کے عالمی سطح پر سنجیدہ اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں اسرائیل کے اہم شہروں ڈیمونا اور عراد پر میزائل حملے کیے تھے جن میں 6 افراد ہلاک اور تقریباً 180 زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی علاقے میں قاسمیہ برج کو تباہ کر دیا جسے لبنانی صدر جوزف عون نے ممکنہ زمینی حملے کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US