ایران جنگ کے عالمی اثرات نے جنوبی کوریا کی کرنسی کو بھی متاثر کیا ہے جہاں جنوبی کوریائی وون ڈالر کے مقابلے میں 17 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والی بے یقینی نے سرمایہ کاری اور کرنسی مارکیٹ پر دباؤ ڈال دیا۔ جنوبی کوریائی وون کی قدر تیزی سے گرنے کے بعد ایک ڈالر کی قیمت اب 1510 وون ہو گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سطح 2009 کے بعد سب سے کم ترین ہے اور ماہرین کے مطابق خطے میں کشیدگی اور عالمی معاشی بے یقینی کے اثرات مزید دیرپا ہو سکتے ہیں۔