سعودی وزارت حج و عمرہ نے تمام عمرہ ویزا ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ 18 اپریل تک سعودی عرب چھوڑ دیں۔
وزارت کے مطابق عمرہ ویزا کی میعاد ختم ہونے سے پہلے تمام زائرین اپنے وطن واپس روانہ ہو جائیں۔ وزارت نے واضح کیا کہ اس ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قید اور جرمانے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے زور دیا کہ عمرہ زائرین اپنی روانگی میں تاخیر نہ کریں تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔