وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، عید اور نوروز کی مبارکباد

image

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں اور ایرانی عوام کو عیدالفطر اور نوروز کی مبارکباد دی۔

ایرانی صدر نے وزیراعظم کے جذبات کا پرتپاک جواب دیتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم نے خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں اور متاثرین کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خلیجی خطے کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور سفارتکاری کی فوری ضرورت پر زور دیا، جبکہ امت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کی اہمیت بھی اجاگر کی۔

انہوں نے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US