امریکا و اسرائیل سے جنگ بندی کے لیے ایران نے 6 شرائط پیش کر دیں

image

ایران نے خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے اور جنگ بندی کے لیے چھ اسٹریٹجک شرائط پیش کی ہیں۔ ایرانی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ علاقائی پارٹیوں اور ثالثوں کی جانب سے ایران کو تجاویز دی گئی ہیں تاکہ ممکنہ جنگ کو روکا جا سکے۔

اہلکار کے مطابق سب سے پہلی شرط یہ ہے کہ جنگ دوبارہ شروع نہ ہونے کی واضح اور قابلِ عمل ضمانت دی جائے۔ دوسری شرط خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کی بندش ہے، جبکہ تیسری شرط میں جارح قوتوں کو پیچھے ہٹانے اور ایران کو جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ شامل ہے۔

چوتھی شرط کے تحت ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام علاقائی محاذوں پر جنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ پانچویں شرط آبنائے ہرمز کے لیے ایک نیا قانونی نظام نافذ کرنا ہے جبکہ چھٹی شرط ایران مخالف میڈیا سرگرمیوں کے خلاف قانونی کارروائی اور ان عناصر کو ملک بدر کرنا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں کہ یہ شرائط کس ثالث کے ذریعے امریکا اور اسرائیل تک پہنچائی گئی ہیں۔ سیکیورٹی اور سیاسی اہلکاروں نے کہا کہ ایران کی شرائط کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے اور مہینوں قبل سے طے شدہ حکمت عملی کو تحمل اور قدم بہ قدم آگے بڑھایا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US