کراچی میں عیدالفطر کے تین دنوں میں 150 سے زائد ٹریفک حادثات کے دوران 14 افراد جاں بحق جبکہ 167 افراد زخمی ہوئے۔
ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں 12 مرد جبکہ 2 بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات کے دوران زخمی ہونے والوں میں 125 مرد، 31 خواتین، 11 بچے شامل ہیں۔