17 اگست کو سینیٹ کا اجلاس شام 4 اور قومی اسمبلی کا 5 بجے ہوگا

image

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے بتایا ہے کہ وزارتِ پارلیمانی امور نے 17 اگست کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرنے کے لیے سمری ارسال کردی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔

پارلیمانی شیڈول کے مطابق 17 اگست کو سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے منعقد ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US