امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتحادی ممالک کے دباؤ اور عالمی منڈیوں کے ردعمل کے پیش نظر ایران کی توانائی تنصیبات پر ممکنہ حملے مؤخر کر دیے۔
لون برگ کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے مشیروں نے خبردار کیا کہ ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے اور جنگ کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔
مشیروں کا کہنا تھا کہ ایسے کسی بھی اقدام سے نہ صرف مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا ہوگا بلکہ عالمی مارکیٹس میں شدید اتار چڑھاؤ اور تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان خدشات کے باعث فی الحال اس ممکنہ فوجی کارروائی کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔