7 ارب ڈالر قرض پروگرام: آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے لیے کوششیں تیز

image

آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی اگلی قسط کے حصول کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حالیہ ورچوئل اقتصادی جائزہ مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف نے حکومتِ پاکستان پر زور دیا ہے کہ سکھر الیکٹرک پاور کمپنی(سیپکو) اور حیدرآباد الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (ہیسکو) کی بحالی اور نجکاری کے عمل کو تیز کیا جائے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ دونوں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مقرر کیے گئے مالیاتی مشیروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ طے شدہ اہداف بروقت مکمل کریں۔

یاد رہے کہ دونوں کمپنیوں کے لیے مالیاتی مشیر گزشتہ سال نومبر میں تعینات کیے گئے تھے، جنہیں چار اہم ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں جن میں کمپنیوں کا معائنہ، شعبہ جاتی ڈیو ڈیلیجنس، مارکیٹ کا جائزہ اور بین الاقوامی بہترین طریقہ کار پر مبنی رپورٹس کی تیاری شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق معائنہ اور ڈیو ڈیلیجنس سے متعلق رپورٹس پر پہلے ہی نمایاں پیش رفت ہو چکی ہے، جبکہ باقی مراحل بھی تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US