میزبان تابش ہاشمی نے کہا ہے کہ 17 سال ایک کافی طویل عرصہ ہوتا ہے اور اگر آپ سے کراچی بہتر نہیں ہو رہا تو دوسروں کو موقع دینا چاہیے۔
بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ یہ تنقید کسی ایک حکومت کے خلاف نہیں بلکہ 35 سال سے جاری انتظامی کارکردگی کا جائزہ ہے۔ تابش ہاشمی نےکہا کہ اگر شہر بہتر نہیں ہوگا تو پاکستان کی مجموعی بہتری بھی ممکن نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے مسائل پر بات کرنا کسی کے خلاف نہیں بلکہ کراچی کی بہتری کے لیے ضروری ہے اور زیادہ تر شہری بھی یہی محسوس کرتے ہیں کہ شہر پہلے سے بہتر نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا ہمیں صرف یہ چاہیے کہ شہر بہتر ہو جائے۔