ایران میں سپر مارکیٹ کا انوکھا اعلان: سامان لے جائیں، ادائیگی جنگ کے بعد کریں

image

ایران میں جاری جنگ اور خراب معاشی حالات کے دوران ایک مقامی سپر مارکیٹ انسانیت اور یکجہتی کی علامت بن گئی جہاں دکاندار کے ایک سادہ پیغام نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

سپر مارکیٹ کے باہر آویزاں ہاتھ سے لکھے گئے بورڈ پر درج تھا "جتنی ضرورت ہو لے جائیں، جنگ کے بعد ادائیگی کر دیں"۔ یہ پیغام دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا اور عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ کشیدگی اور مہنگائی کے باعث ایران میں اشیائے خورونوش کی فراہمی متاثر ہوئی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسے حالات میں دکاندار کا یہ اقدام نہ صرف انفرادی مدد بلکہ معاشرتی یکجہتی کی ایک بڑی مثال بن کر سامنے آیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ عمل ایران کی "وال آف کائنڈنس" جیسی روایت کی جدید شکل ہے جہاں لوگ ضرورت مندوں کے لیے کھانا اور کپڑے چھوڑ جاتے ہیں۔ یہ روایت مشکل وقت میں باہمی تعاون اور ہمدردی کی عکاسی کرتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US