مشرقی وسطیٰ میں جنگ کے باعث 9 رمضان المبارک سے عراقی فضائی حدود بندش نے پاکستانی زائرین کو شدید پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے۔
عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین میں بچے، خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ زائرین کے پاس رقم بھی ختم ہوچکی ہے جبکہ اکثر بزرگ بیمار ہیں جن کی ادویہ کے مسائل بھی بڑھ گئے ہیں۔
زائرین نے صدر مملکت آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے اپیل کی ہے کہ ان کی وطن واپسی کیلیے اقدامات کیے جائیں۔