متحدہ عرب امارات کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی ہیں۔
ریاست عجمان کے علاقے المنامہ میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ابوظبی کے غیاثی، الوثبہ اور محمد بن زاید سٹی میں بھی شدید بارش سے پانی جمع ہوگیا۔ دبئی، العین سٹی، فجیرہ اور راس الخیمہ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
اماراتی محکمہ موسمیات نے نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارش کا سلسلہ 27 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ آج رات مختلف علاقوں میں مزید بارش متوقع ہے اور ساحلی علاقوں میں بارش کی شدت بڑھ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو مشرقی علاقوں اور العین سٹی میں بارش کا امکان ہے اور جمعرات کو شمالی اور مشرقی علاقوں میں بارش متوقع ہے، جبکہ جمعہ کے روز بارش کا سلسلہ کم ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔