مشرق وسطیٰ جنگ: پاکستان کا سفارتی ذرائع اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے عزم کا اعادہ

image

پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے حل کے لیے اپنے دیرینہ مؤقف کو دہراتے ہوئے سفارتی ذرائع اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے پرامن حل کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

حکومتی مؤقف کے مطابق پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور تمام تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سفارتکاری اور مذاکرات کے عمل میں بعض معاملات کو رازداری کے ساتھ آگے بڑھانا ضروری ہوتا ہے، لہٰذا میڈیا سے گزارش کی گئی ہے کہ قیاس آرائیوں سے گریز کرے اور فیصلوں و نتائج سے متعلق سرکاری اعلانات کا انتظار کرے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US