امریکی شہری ڈینس والٹر کوائل کو افغان طالبان نے رہا کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں ڈینس والٹر کوائل ایک سال سے بغیر کسی الزام کے قید تھا، امریکی شہری کے اہل خانہ نے عید پر سزا معافی کی درخواست کی تھی۔
افغان طالبان کے لیڈر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے کوائل کی رہائی کا حکم دیا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق 64 سالہ کوائل 20 سال افغانستان میں کام کرچکا تھا، جس کی رہائی میں متحدہ عرب امارات نے کردار ادا کیا۔