بیٹی باپ کو ڈبے میں بند کر کے کوریئر کرنے پہنچ گئی، حقیقت نے سب کو دنگ کردیا

image

بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان لڑکی اپنے والد کو بڑے ڈبے میں بند کر کے کوریئر آفس پہنچ گئی، تاہم معاملے کی حقیقت سامنے آنے پر سب حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو میں ایک لڑکی اپنے والد کو ایک بڑے کارٹن میں بند کر کے کوریئر آفس لے گئی اور عملے سے اسے پارسل کے طور پر بھیجنے کی درخواست کی۔

کوریئر عملے کو اس وقت شک ہوا جب ڈبے کے اندر حرکت محسوس ہوئی۔ عملے نے فوری طور پر ڈبہ کھولا تو اس میں سے ایک شخص زندہ حالت میں باہر نکل آیا، جسے دیکھ کر وہاں موجود افراد ششدر رہ گئے۔

واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی، تاہم لڑکی اور اس کے والد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

بعد ازاں پولیس نے دونوں کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ یہ سارا واقعہ ایک پرینک ویڈیو بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔

ملزمان کے مطابق انہوں نے یہ ڈرامہ تہواروں کے دوران بس ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے اور ٹکٹوں کی عدم دستیابی جیسے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے رچایا تھا۔

پولیس نے واقعے کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے دونوں کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US