محکمہ موسمیات پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر نے کہا ہے کہ آج کراچی میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
انجم نذیر کے مطابق کل کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے جہاں کہیں ہلکی اور کہیں معتدل بارش ہو سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بارش کے دوران 40 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس سے موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری رہ سکتا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق 28 اور 29 مارچ کو کراچی میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔