نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب یورپی یونین کی ہائی ریپریزنٹیٹو/وائس پریزیڈنٹ کاجا کالاس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ناگزیر ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔